انسان کے دل میں ازل سے جنت کو پانے کی ایسی شدید تمنا اور ایسی بھرپور آرزو موجود ہے کہ وہ اسے فوراً حاصل کر لینا چاہتا ہے۔ وہ اس کے لیے انتظار کرنے کو تیار نہیں ہوتا، وہ اس دنیا ہی میں اپنے لیے جنت بنا لینا چاہتا ہے۔ وہ خواہشات اور تمنائیں جو اسے جنت کی ابدی زندگی کی یاد دلاتیں اور جن پر قابو پا کر وہ جنت کی لا فانی نعمتوں کا حق دار بن سکتا تھا ، وہ انھی کا غلام بن جاتا ، ان کو پورا کرنے کے لیے ...