اللہ کے نام کی برکت سے جس کی رحمت فراواں اور جس کی شفقت ابدی ہے، میں معالم السبیل کے سلسلے کی ایک اورکڑی آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ معالم السبیل کے نام سے میں نے عام مسلمانوں کے ذہن کی فطری تشکیل کے لیے ایک سلسلۂ تصانیف شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلۂ تصانیف سے مقصود ذہنوں کی ایسی تربیت ہے جو ہمیں قرآن کے پسندیدہ لوگ بنا دے۔ اس سلسلے کی یہ تیسری کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے۔قرآن مجید اور سنت نبوی می...