اس دنیا میں اللہ کے دین اور اس کی ہدایت کا تنہا ماخذ، اب قیامت تک محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذات والا صفات ہے۔ اب رہتی دنیا تک آپ ہی کو یہ مقام حاصل ہے کہ آپ جس چیز کو دین قرار دیں، وہی دین قرار پائے اور اسے اس حیثیت سے اپنے علم و عمل میں اختیار کیا جائے۔ انسان اگر اللہ کی ہدایت اور اس کی پسند اور ناپسند جاننا چاہے تو اس کے سوا اور کوئی راستہ اس کے پاس نہیں ہے کہ وہ محمد صلی اللہ عل...