مسلمانوں کی تاریخ کے تمام اہل علم اول تا آخر، سلف تا خلف سب اس بات پر متفق ہیں کہ دین کی تمام تر جدوجہد کا آخری مطلوب و مقصود اللہ تعالیٰ کی رضا اور آخرت میں اس کی جنت کا حصول ہے۔ قرآن مجید اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اس حقیقت کو اس طرح کھول کر بیان کرتے اور اتنا دہراتے ہیں کہ اس میں کسی شک کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ وہ اس مقصود کو سامنے ہی نہیں رکھتے بلکہ بار بار یہ بھی بتاتے ہیں وہ ک...