اس دنیا میں ہمیشہ مختلف تہذیبوں کے درمیان مشترک مفادات بھی ہوتے ہیں اور ان کے درمیان اختلاف بھی ہوتا ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ دوتہذیبوں کی ساری اقدار ایک دوسرے سے مختلف ہوں۔ کئی انتہائی اہم ایسی اقدار ہیں جو اِس وقت تقریباً سب تہذیبوں کے درمیان، کم ازکم نظری (Theoratical)طورپر، یکساں ہیں، مثلاً انصاف، دیانت داری، اور سچائی وغیرہ۔ اسی طرح ساری تہذیبیں اس بات پر متفق ہیں کہ قاتل، چور،ڈاکو، ...