’’التزام جماعت اور جہاد‘‘ یہ اس موضوع پر میری کوئی باقاعدہ تصنیف نہیں ہے، بلکہ یہ ماہنامہ ’’اشراق‘‘ میں لکھے گئے میرے ان مضامین پر مشتمل ہے جن میں زیادہ تر یہ موضوعات زیر بحث رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو ’الجماعۃ ‘ سے منسلک رہنے، یعنی التزام جماعت کا حکم دیا ہے۔ ’الجماعۃ‘ کے مفہوم کے بارے میں اہل علم کے ہاں ماضی میں بھی اختلاف رہا ہے۔ ہمارے نزدیک ’الجماعۃ‘ س...