‫امام حمید الدین فراہی اسلام کے دور جدید کے پہلے عالم تھے۔یہ الگ بات ہے کہ فراہی کو عام لوگ ہی نہیں، بلکہ دینی پس منظر رکھنے والے پڑھے لکھے لوگ بھی نہیں جانتے۔فراہی کے بارے میں اس حقیقت کوعلامہ شبلی نعمانی نے اس طرح بیان کیا تھا کہ عام قیاس یہ ہے کہ صاحب کمال کسی حالت میں گم نام نہیں رہ سکتا ... حمید الدین اس اصول سے استثنا کی ایک عمدہ مثال ہیں۔