’’فہم دین‘‘ جناب محمد رفیع مفتی صاحب کے متفرق مضامین کا مجموعہ ہے۔ یہ مضامین دین اور اس کی دعوت کے بعض پہلووں کی شرح و وضاحت میں وقتاً فوقتاًلکھے گئے ہیں۔ مصنف نے انھیں ترتیب دیتے ہوئے زمانۂ تحریر کے بجائے موضوع تحریر کا لحاظ کیا ہے۔ اس وجہ سے ان میں بہت حد تک ربط و نظم پیدا ہو گیا ہے اور یہ ایک سلسلۂ کلام کے مختلف اجزا محسوس ہوتے ہیں۔ تاہم زمانۂ تصنیف مختلف ہونے کی وجہ سے ان کے اسلوب او...