زمانہ حال میں ہر شادی شدہ انسان ایک طرف فیملی پلاننگ کی ضرورت محسوس کرتا ہے اور دوسری طرف اسے یہ خیال رہ رہ کر دامن گیر ہو تا ہے کہ کہیں وہ کسی فعل حرام کا مرتکب نہ ہو جائے ۔ایک طرف اپنے حاٖلات ،شریک حیات کی صحت اور اولاد کی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے بچوں میں وقفہ کی ضرورت اس کی عقل کا تقاضا ہوتی ہے اور دوسری طرف اس کا دینی مزاج اس سے یہ پوچھتاہے کہ کیا اسے پروردگار کی صفت رزاقیت پر اعتماد...