امت مسلمہ میں دین کے جو اعمال رائج ہیں، ماخذ سے نسبت کے اعتبار سے دو طرح کے ہیں: ایک اعمال وہ ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جاری کیے ہیں، ان پر خود بھی عمل کیا ہے اور دوسروں کو بھی عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔ یہ عمل امت کے تمام گروہوں میں واضح طور پر دین کے حصے کے طور پر رائج ہیں اور ان کے دین کا حصہ ہونے پر کوئی شک وشبہ نہیں پایا جاتا۔ دوسرے وہ اعمال ہیں جو بعد کے ادوار میں امت کے کچھ حصوں میں ...