برسوں پہلے، استاد محترم جناب جاوید احمد غامدی نے یہ نیو اٹھائی تھی کہ لوگوں کو صحیح دین سے آگاہ کیا جائے۔ میں ان کا شاگرد ہوں۔ میرا مایۂ فخر ان کے ساتھ میرا یہ تعلق ہے۔ میرے کام میں اگر کچھ قابل ستایش ہے تو انھی کی نظر عنایت ہے۔ ایک شاگرد کی حیثیت سے ان کے اس مقصد میں، اپنی بساط کی حد تک، میں بھی شریک رہا ہوں۔ یہ تحریریں اسی سعی کا حاصل ہیں۔ دعا ہے کہ ان میں موجود خیر سے میں اور میرے قارئین ...