یہ کتاب اصلاً اس مراسلت پر مشتمل ہے جو میرے اور دوسرے اہل علم کے درمیان اقامت دین کے موضوع پر ہوئی۔ اقامت دین کا صحیح مفہوم کیا ہے؟ دین کے نفاذ کی جدوجہد دین میں کیا حیثیت رکھتی ہے؟ دین میں اس جدو جہد کا ماخذ کیا ہے؟ اقامت دین کی آیت کو اس جدوجہد کا ماخذ بنانے سے دین کے مجموعی نظام میں کیا انتشار واقع ہوتا ہے؟ سرزمین عرب میں اظہار دین یعنی دین اسلام کا غلبہ ایک خدائی فیصلہ تھا یا محض رسول ا...